سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیل نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے:کمانڈر پاسداران

پیر 7-اکتوبر-2024

اسلامی جمہوریہ ایرانکی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے زور دے کر کہا ہے کہتہران اسرائیلی دشمن کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کسی بھیحملے کا "طاقت، مضبوطی اور جرات” کے ساتھ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانمزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گااور فلسطین اور لبنان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

 

جنرل حسین سلامیکے بیانات آج پیر کے روز ان کے ایک مکتوب میں سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نےپاسداران انقلاب کی فضائی افواج کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو کل اتوار کوایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے تمغہ فتح حاصل کرنے کے موقع پرمبارکباد دینے کے لیے لکھا تھا۔

 

ایرانی پاسدارانانقلاب کے کمانڈر نے مزید کہا کہ یہ آپریشن "کامیاب، بااثر، روشن اور فتحمند” تھا۔مزاحمتی محاذ کے شہداء کا بدلہ لینے اور صہیونی ریاست کو سزا دینےکے لیے” یہ ایک بہترین حملہ تھا۔ ان کا اشارہ یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سےاسرائیل پر کیےگئے حملے کی طرف تھا۔

مختصر لنک:

کاپی