پنج شنبه 01/می/2025

میزائل حملے

حزب اللہ نے نشانہ بنائی گی صہیونی فوجی چھاؤنیوں کی تفصیلات جاری کردیں

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی اڈوں اور بیرکوں کی تصاویر نشر کیں جنہیں اس نے اپنے فوجی کمانڈر فواد شکرکی تیس جولائی کو شہادت کے بدلے کے طورپر اتوار کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل پرمیزائلوں اور ڈرون کی بارش، حزب اللہ کا اسرائیل سے بدلہ شروع

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیاہے کہ اس نے اتوار کی صبح صیہونی ریاست کی گہرائی اور ایک مخصوص اسرائیلی فوجی ہدف کی طرف مارچ کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا ہے جس کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔

حزب اللہ کےبالائی الجلیل پردرجنوں میزائل حملے،کئی اسرائیلی فوجی زخمی

جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک درجن افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کے بعد حزب اللہ نے صہیونی ریاست کے اندر مقبوضہ بالائی الجلیل میں درجنوں میزائل داغے ہیں جن میں متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اتوار کی صبح نام نہاد اسرائیلی ریاست کے علاقے بیت ھلیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ جنوبی لبنان میں "شہریوں" کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا گیا۔

عراقی اور یمنی مزاحمتی فورسز کا اسرائیل کا ایلات پرحملہ

عراق اور یمن کے مزاحمت کاروں نے مقبوضہ فلسطین میں نام نہاد اسرائیلی بندرگاہی شہر ایلات پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

العاروری کی شہادت کا بدلہ، حزب اللہ کے اسرائیل پر 62 میزائل حملے

لبنانی حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حماس کے رہ نما الشیخ صالح العاروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے طور پر اسرائیلی میرون ایئر کنٹرول بیس پر 62 میزائل داغے۔

اسرائیل کا غزہ سے یہودی کالونیوں پر میزائل حملے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری طرف قائم کی گئی غیرقانونی یہودی کالونیوں پرمیزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ اتوار کے روز کیے گئے اس میزائل حملےمیں مغربی جزیرہ النقب کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ سے فلسطینیوں کے میزائل حملوں میں 50 صہیونی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ روز سے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاھدین نے قابض صہیونی ریاست کے اہداف میں میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کےنتیجے میں اب تک پچاس کے قریب یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شام کے شہر القنیطرہ میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے

شام کےجنوب مغربی سرحدی علاقے القنیطرہ کے مضافات میں اسرائیل نے شامی تنصیبات پرمیزائل حملہ کیا ہے۔ شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں اسد رجیم کے دفاع میں لڑنے والی لبنانی تنظیم کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے میزائل حملے، 41 صہیونی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سےمسلط کی گئی جارحیت کےجواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں اور اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک 41 یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ہیں۔