لبنانی حزب اللہنے کہا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حماس کے رہ نما الشیخ صالحالعاروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے طور پر اسرائیلی میرون ایئر کنٹرول بیس پر 62میزائل داغے۔
غزہ کی پٹی پر صہیونیجارحیت کے آغاز کے بعد سے یہ حزب اللہ کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا میزائل حملہہے۔
حزب اللہ نے ایکپریس بیان میں تصدیق کی کہ اس نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر براہ راست جانینقصان پہنچایا۔ میرون بیس شمالی اسرائیل میں واحد انتظامی، نگرانی اور فضائیکنٹرول کا مرکز ہے اور اس کا کوئی بڑا متبادل نہیں ہے۔
پارٹی نے وضاحت کیکہ "میرون” ایئر کنٹرول بیس "شمالی مقبوضہ فلسطین میں کوہ جرمق کیچوٹی پر واقع ہے اور یہ مقبوضہ فلسطین کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی ہے "میرون”اڈہ انتظام اور نگرانی کا واحد مرکز سمجھا جاتا ہے۔