سه شنبه 03/دسامبر/2024

حزب اللہ نے نشانہ بنائی گی صہیونی فوجی چھاؤنیوں کی تفصیلات جاری کردیں

اتوار 25-اگست-2024

لبنان کی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی اڈوں اور بیرکوں کی تصاویر نشر کیں جنہیں اس نے اپنےفوجی کمانڈر فواد شکرکی تیس جولائی کو شہادت کے بدلے کے طورپر اتوار کو ڈرون اورمیزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 

 

ان مناظر میں بیتہلیل چھاؤنی، ساحلی بٹالین ہیڈکوارٹر، زاؤرہ چھاؤنی جو کہ 769ویں بریگیڈ کا ہیڈکواٹر بھی ہے اور اسے آرٹلری کی بیٹری کے لیے ایک مقررہ پارکنگ کے لیے بھیاستعمال کیا جاتا ہے۔ کیلا بیرک جو وزارت دفاع کا ہیڈ کوارٹر ہے،210 ویں ڈویژن کےفضائی اور میزائل دفاع کے ہیڈ کواٹر، یوو چھاؤنی اور دیگر فوجی مقامات شامل ہیں۔

 

 

حزب اللہ کی طرفسے نشر کی جانے والی تصاویر میں یارڈن چھاؤنی، آرٹلری رجمنٹ کے ہیڈکوارٹر اور 210ویںڈویژن کی آرمرڈ بریگیڈ، راموت نفتالی چھاؤنی، عین زیتم ملٹری بیس، شمالی کورکمانڈ، میرون ایئر بیس پر حملوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

 

حزب اللہ نے کہا  ہے کہ اپنے ابتدائی حملے میں اس نے نیو زیو کیمپ کو نشانہ بنایا، جو کہ 282ویں بریگیڈ سےتعلق رکھنے والی توپ خانے کا اہم مرکز ہے۔ اس کے ساتھ  گاٹن ہیڈ کوارٹرجو ایک فیلڈ ہیڈ کوارٹر  پر حملہ کیا گیا۔

 

 

اتوارکو حزب اللہنے نام نہاد صہیونی ریاست کے اندر اندرونی علاقوں کی جانب بڑی تعداد میں ڈرونز اورمیزائل داغے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل پر حملے کا ابتدائی حصہ ہے۔

 

 

حزب اللہ نےدعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیک وقت، "شمالی مقبوضہ فلسطین میں دشمن کے متعدد فوجیمراکز، چھاؤنیوں اور آئرن ڈوم پلیٹ فارمز کو بڑی تعداد میں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔حزب اللہ نے ان حملوں کے بعد اور نشانہ گئے مقامات کے مناظر دکھائے ہیں۔

 

 

دوسری جانب قابض فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پردرجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ لبنان میں 200 سے زائداہداف پر حملے میں 100 اسرائیلی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔

مختصر لنک:

کاپی