پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ فلسطینی علاقے

یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

ہفتے کی شام فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے صندلہ میں ایک یہودی آباد کار گولی مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فلسطینی کا "عراقیب” گاؤں 216 ویں مرتبہ صہیونی فوج کےہاتھوں مسمار

اسرائیل کے قابض فوجیوں نے جنوبی فلسطین کے"العراقیب" گاؤں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور قصبے کو 216 ویں مرتبہ بلڈوز کرکے ایک بار پھر بے آسرا خواتین اور بچوں کو کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کاغزہ کی پٹی سے دو راکٹ حملوں کا دعویٰ

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین علاقے غزہ کی پٹی سے اطراف میں قائم یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب کل مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجی یلغار کے بعد غزہ کے محاذ پر بھی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد مقامات پر بمباری بھی کی ہے۔

اسرائیلی پولیس کو ماورائے عدالت چھاپوں کا اختیار دینے کا قانون منظور

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے کل منگل کو ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور پولیس کو گھر پر چھاپوں کے لیے عدالت کے حکم کے بغیر براہ راست کارروائی کا اختیار ہوگا۔

بن گویر ملیشیا کی تشکیل کے خطرات کے بارے میں فلسطینیوں کا انتباہ

اندرون فلسطین کے سنہ 1948ء کےمقبوضہ فلسطینی علاقوں کی عرب آبادی کی حمایت کے لیے قائم قومی کمیشن نے "نیشنل گارڈ" کے نام سے بن گویر ملیشیا کی تشکیل کی منظوری دینےکے اسرائیلی خطرات سے خبردار کیا ہے۔

استقبال رمضان:48 مقبوضہ علاقوں سے 186 بسوں کی مسجد اقصیٰ آمد

سنہ 1948ء کے علاقوں سے سینکڑوں فلسطینیوں نے ماہ رمضان کی تیاریوں کے تحت مسجد اقصیٰ کو صاف کرنے کی مہم میں حصہ لیا۔

مقبوضہ فلسطین میں بم دھماکوں کے واقعات سے اسرائیل پرخوف طاری

قابض اسرائیلی وزیردفاع یوآو گیلنٹ کو حالیہ کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کی جانب سے دھماکہ خیز آلات کے استعمال پر بات کرنے کے لیے ایک خصوصی سکیورٹی اجلاس منعقد کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اسرائیل نے یورپی رکن پارلیمان کو فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی قابض حکام نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن آنا میرینڈا کو یورپی پارلیمنٹ کے ایک وفد کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مزاحمتی کارروائیوں کے خوف سے مقبوضہ شہریوں میں مزید فوج تعینات

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے ایک فیصلہ جاری کیا ہےجس میں مقبوضہ فلسطین کے شہروں میں اضافی فوج کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اندرون فلسطین کے علاقوں میں پچھلے سال مارچ کی طرح دوبارہ کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے اوریہودی آباد کاروں پر حملے ہوسکتے ہیں۔

گذشتہ دسمبر میں 1948 کی فلسطینی اراضی میں 47 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ دسمبر میں مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں عوامی مزاحمتی تحریک کے تسلسل کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔ فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’معطی‘نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 47 مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔