جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں حملہ

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں حملے کیے ہیں۔ یہ فوجی کارروائیاں جمعہ کے روز طلوع آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہو گئیں۔ جن میں ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

جنوری میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 700 حملے

صہیونی قابض حکام اور آباد کاروں نے جنوری کے مہینے میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر 700 سے زائد حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج کا یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرین پر تشدد

فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان گذشتہ روز جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ یہ جھڑپیں مغربی کنارے میں اس وقت دیکھنے میں آئیں جب فلسطینی عوام ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی قابض فوج نے انہیں تشدد کر کے روکنا چاہا۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر تشدد، تین گرفتار، فصلوں کو آگ لگا دی

کل بُدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں دو الگ الگ مقامات پر تین شہریوں کو گرفتار کیا اور متعدد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مغربی کنارے سے متعدد فلسطینی گرفتار، دیگر کئی تفتیش کے لئے طلب

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کئی فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی تفتیش میں معاونت کے لئے طلب کیا ہے۔

شمالی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد تصادم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے الرام میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کے دھاووں کے بعد قابض فوج اور فلسطینی آبادی میں تصادم ہوا۔

یہودی دہشت گردوں کی جانب سے فلسطینیوں پرحملے کےخطرات

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ نے خبردار کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کی اراضی پر زبردستی قائم کی گئی ’یتھسار‘ یہودی کالونی میں بسائے گئے یہودی دہشت گرد ماہ صیام کے دوران فلسطینی شہریوں کی جان ومال پر حملے کرسکتے ہیں۔

رام اللہ میں سرچ آپریشن کے دوران زخمی اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل کے طبی ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل رام اللہ میں ایک سرچ آپریشن کے دوران اینٹ لگنے سے زخمی ہونے والا فوجی اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مغربی کنارے میں گرفتاری مہم کے دوران پانچ فلسطینی زیر حراست

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح مغربی کنارے اور بیت المقدس میں حراستی مہم چلاتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

یہودی غنڈہ گردوں کے الگ الگ حملوں میں چھ فلسطینی شہری زخمی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کے وحشیانہ تشدد سے چھ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔