جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کے مبلغ

اسرائیلی انٹیلی جنس کا الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پرچھاپہ

قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے آج منگل کو مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں تفتیش کے لیے’المسکوبیہ‘ پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری پرمسجد اقصیٰ میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عائد

آج جمعرات کو اسرائیلی قابض حکام نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو 6 ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا ہے۔

الشیخ صبری اسرائیلی جیل سے رہا،میڈیا سے بات کرنے پر پابندی

اتوار کے روز اسرائیلی قابض انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع المسکوبیہ سینٹر کے کمرہ "4" میں تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا۔

حماس کی الشیخ عکرمہ صبری کو طلبی کے سمن جاری رکنے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی پولیس مرکز میں پیشی کے لیے اسرائیلی حکام کی طرف سے سمن جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

نفرت انگیزمہم کے جُلو میں الشیخ عکرمہ صبری حراستی مرکزمیں طلب

کل اتوارکو اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام اور مبلغ الشیخ عکرمہ صبری کو آج پیر کے روز پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ دوسری طرف عبرانی میڈیا میں ان کے خلاف مسجد کے دفاع میں کردار ادا کرنے پر اشتعال انگیزی اور نفرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مسجد اقصیٰ کا دفاع اپنے ایمان کا دفاع ہے: الشیخ عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا ہے کہ یروشل کے بہادر فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں نے مسلسل تیسرے سال مسجد اقصیٰ میں قربانیاں ذبح کرنے کے صہیونی مزعومہ دعوے کو خاک میں ملا دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کے ساتھ یکجہتی مہم

سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگ # ہم سب کرما صبری ہیں‘‘ کے ذریعے ایک مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الشیخ صبری کے خلاف دھمکی آمیز مکروہ مہمات بری ناکام ہوں گی۔

نفرت انگیز مہم سے عکرمہ صبری کے حوصلےپست نہیں ہوں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور سپریم اسلامک اتھارٹی کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری کے خلاف شدید اشتعال انگیز مہم ان کے عزم کو نہیں توڑسکتی اور نہ ہی ان کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ دشمن کی شرانگیز مہم کے باوجود وہ بیت المقدس مسجد الاقصیٰ کا دفاع جاری رکھیں گے۔

یورپی وفد کا مسجد اقصیٰ کا دورہ،محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی بریفنگ

یورپی یونین اور دیگر ممالک کے نمائندوں اور قونصل خانوں کے عہدیداروں نے بدھ کی صبح مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران مسجد میں قانونی اور تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر یورپی موقف پر زور دیا۔

اہالیان القدس کی بیداری،رباط اسرائیلی عزائم کی راہ میں رکاوٹ:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کرکہا ہے کہ بیت المقدس کے باشندوں کی مضبوط بیداری فلسطینیوں کو کمزور کرنے اور القدس کو کنٹرول کرنے کے لیے قابض اسرائیلی دشمن کے تمام تباہ کن اور مکروہ عزائم کے خلاف ایک ناقابل تسخیررکاوٹ ہے۔