چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

اسرائیلی انتہا پسند وزیرکی ہرزہ سرائی سے عکرمہ صبری کی زندگی خطرے میں

مقبوضہ بیت المقدس سےتعلق رکھنے والے ایک فلسطینی وکیل حمزہ قطینہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور امام الشیخ عکرمہ صبری کو مسجد سے ہٹانا جہاں وہ 51 سال سےخطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، مسجد سے بے دخلی کے بڑھتے ہوئے فیصلوں کا حصہ ہے۔

جولائی کے دوران بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید ، 115 گرفتار

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ نہ صرف غزہ کی پٹی میں جاری ہے بلکہ پورے غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں بھی روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کا نمازیوں پرحملہ، مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا

کل ہفتے کو اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیےآنے والے درجنوں نمازیوں پر حملہ کیا اور انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

بیت المقدس کی صہیونی تسلط سے آزادی تک جہاد جاری رہے گا: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کا ننگا ناچ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ القدس تنازعے کا مرکز ہے۔ فلسطینی عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اسرائیلیوں کو فلسطین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا اورالقدس کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت نہیں بنایا جاتا

صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ کی شناخت بدلنے کی سازشیں تیز کردیں:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ، امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی ریاست پر الزام عاید کیا ہے کہ موجودہ جنگی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس پر بتدریج اپنی خودمختاری اور کنٹرول مسلط کرنے کے لیے خلاف ورزیوں میں اضافے کی چالیں چل رہا ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ مسجد اقصیٰ کی شناخت تبدیل کرنے کےلیے سرگرم

قابض اسرائیلی ریاست مسجد اقصیٰ کی دینی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نئے حربے پر کام کررہی ہے۔ کل اتوار کو اس حوالے سے کنیسیٹ میں ایک سیشن منعقد کرنے کیا جائے گا تاکہ مسجد اقصیٰ کی شناخت کو تبدیل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

صلیبیوں کی طرح صہیونی بھی قبلہ اول پر قبضہ نہیں کرسکیں گے:رائدصلاح

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ اگرصیہونی ایک ہزار سرخ گائے بھی ذبح کرکے ان کا خون مسجد اقصیٰ کی چوکھٹ پر بہا دیں تب بھی اس سے مسجد کی ابدی حقیقت نہیں بدلے گی۔

اوقاف کونسل کا مسجد اقصیٰ کا اسٹیس تبدیل کرنے کے نتائج پر انتباہ

مقبوضہ بیت المقدس میں اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات کی نگران کونسل نے مسجد اقصیٰ کی موجودہ تاریخی صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر کے منصوبوں اور ارادوں سے خبردار کیا ہے۔

لیلۃ القدر کے موقعے پراسرائیلی قابض فوج کا نمازیوں پر وحشیانہ تشدد

جمعہ کی شام اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک باب السلسلہ کے قریب متعدد نمازیوں پر حملہ کیا جب انہوں نے ’’لیلۃ القدر‘‘ کی شام اور تراویح کی نماز ادا کی۔

رمضان کا پہلا جمعہ؛ 90 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح

مشرقی بیت المقدس کی مسجد اقصی کے احاطے میں ہزاروں مسلمانوں نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں رمضان کی پہلی نماز جمعہ ادا کی۔چھڑی ٹیکتے بزرگ، پردہ پوش خواتین اور صاف ستھرے کپڑوں میں ملبوس بچے اسرائیل سے ملحق پرانے شہر کے دروازوں سے گزر رہے تھے، جو پرامن طور پر کھلے ہوئے تھے ،تاہم کچھ نسبتاً کم عمر کے مردوں کو پولیس نے سکیورٹی چیکنگ کرتے ہوئے پیچھے ہٹا دیا۔ایک 44 سالہ کارپینٹر امجد غالب نے جنہوں نے اپنی جائے نماز کاندھے پر رکھی ہوئی تھی کہا کہ " وہ (پولیس اہلکار ) یہ فیصلہ بے ترتیبی سے کرتے ہیں کہ کسے اندر جانے دینا ہے اور کسے نہیں اور ہم نہیں جانتے کہ کیوں۔انہوں نے مزید کہا کہ" سچ تو یہ ہے کہ ہمیں ڈر لگ رہا ہے یہ پہلا سال ہے جب ہم پولیس کی اتنی بہت سی نفری کو دیکھ رہے ہیں۔ دو سال پہلے میں ان سے بحث کر سکتا تھا لیکن اب ۔۔ وہ ہمیں کوئی موقع نہیں دے رہے۔ایک 75 سالہ ٹور گائیڈ عزت خوئیس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "بہت سارے فوجی ہیں۔ یہ ہمارے لیے اچھا نہیں، مستقبل کے لیے، امن کے لیے اور لوگوں کے اکٹھے رہنے کے لیے اچھا نہیں ہے۔"مسجد اقصیٰ کا احاطہ اسلام کا تیسرا مقدس ترین