جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ سے بے دخلی

فلسطینی خاتون رہ نما ھنادی الحلوانی کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی سرکردہ سماجی اور مذہبی رہ نما معلمہ ہنادی حلوانی کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے بے دخل کردیا ہے۔ اس بے دخلی کے فیصلے میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔

قابض فوج نےپانچ فلسطینی 12 دن کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیے

کل جمعرات کو قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کو 500 شیکل جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ تک مسجد اقصیٰ میں جانے پر پابندی کا فیصلہ سنا دیا۔

فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا باب رحمت پردھاوا

کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مقامی ذرائع کےمطابق 141 یہودی شرپسندوں نے پولیس اور فوج کی موجودگی میں قبلہ اول کے باب رحمت پر دھاوا بولا اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسرائیل نے فلسطینی سماجی کارکن کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا

جمعرات کو قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے باشندے نضال ابراہیم صیام کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ سنایا۔ صہیونی حکام کی طرف سے جاری کردہ اس فیصلے کی بار بار تجدید کی جا سکتی ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر چھ ماہ کے لیے قبلہ اول سے بے دخل

کل اتوار کو قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کردیا۔

مسجد اقصیٰ سے دو فلسطینی گرفتار، ایک قبلہ اول سے بے دخل

کل جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور جبل المکبر سے ایک لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا اور دوسرے کو 6 ماہ کے لیے مسجد سے بےدخل دیا۔

بیت المقدس کی خاتون رہ نما پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید

اسرائیل کی مذہبی غنڈہ گردی کے تحت بیت المقدس کی فلسطینی دینی شخصیات کو قبلہ اول سےبے دخل کرنے اور ان کی عبادت پر پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے۔

بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کی قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے پرانے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں سے باہر کے فلسطینیوں‌ کو قبلہ اول میں ‌نماز کے لیے آنے سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے دو فلسطینیوں کے اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

قابض صہیونی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر 6 ماہ کی پابندی عاید کی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی قیادت اور علما نے نمازیوں کے قبلہ اول میں داخلے پر اسرائیلی پابندیوں کو صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے دو فلسطینی نمازیوں کے تاثرات

حال ہی میں اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے دو فلسطینیوں کو محکمہ اوقاف کے ملازمین بھی ہیں، کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا۔ بے دخل ہونے والے فلسطینی شہری عمرن الاشھب نے بتایا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور میں شامل ملازم ہے۔ اس کے ساتھ ایک خاتون نمازی ھبہ سرحان کو بھی قبلہ اول سے بے دخل کیا گیا۔