جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی شام سے لبنان اور غزہ کے محاذوں پر 123 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 23 مختلف جنگی محاذوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زخمی ہوئے۔

جبالیہ میں مزاحمتی کارروائی معجزہ اور قابل ذکر ذہانت ہے:تجزیہ نگار

فلسطین کے ایک عسکری اور تزویراتی ماہر میجر جنرل محمد الصمادی نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں جو کچھ کر رہےہیں وہ ایک "آپریشنل معجزہ اور ایک قابل ذکر ذہانت" ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج کا مقابلہ کرنے میں اس کی کامیابی ہے۔ فوجی صلاحیتوں میں فرق کے باوجود، ایک غیر معمولی حکمت عملی کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے۔

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت 28 دن میں جاری، مزید قتل عام

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 28ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ سمیت ملک کے کئی دوسرے مقامات پر فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے پانچ فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں کے دوران مارے گئے۔

حزب اللہ کی حیفا اور الجلیل پر میزائل حملے، اسرائیلی فوج کی بمباری

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے قابض صہیونی ریاست کے اندر حیفا اور الجلیل شہروں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

اسرائیل کا گیارہ روزمیں 32 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں اس کے 3 فوجی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے حملے میں مارے گئے۔

القسام بریگیڈز نےغزہ جنگ کے 369 ویں روز حملوں کے مناظر جاری کر دیے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے غزہ میں ’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے دوران قابض صہیونی فوج کے خلاف 369 روز کیے گئے حملوں کے مناظر جاری کیے ہیں۔

القدس بریگیڈز کے اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر کیےحملے کے مناظر

اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک ہفتہ قبل شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف گھات لگا کر کیے گئے حملے کے مناظر نشر کیے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 48 فوجی زخمی ہوئے۔

طوفان الاقصیٰ کا ایک سال، 885 آباد کار ہلاک، 70000 زخمی

فلسطینی مزاحمتی کی کارروائیوں اور حملوں کے اثرات کا واضح اعتراف کرتے ہوئے اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک 885 آباد کار ہلاک اور 70000 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ ان زخمیوں اور ہلاکتوں میں قابض صہیونی فوجی شامل نہیں ہیں۔