غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام اعتراف کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں اس کا ایک افسر ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔
عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ 601 ویں انجینئرنگ بٹالین کے سارجنٹ ضمیر برک شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں مارے گئے۔
اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی افسر کی ہلاکت اور تین دیگر کے شدید زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔ القسام بریگیڈز کی قیادت میں مزاحمت کاروں نے قابض افواج کا مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔