جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت

حماس کی جمعہ کو اسرائیلی جارجیت کے خلاف عالم گیر احتجاج کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب اور مسلمان اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے جمعہ کے روز دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 1873 ہوگئی

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل دسویں روز بھی لبنان پر وسیع جنگ جاری رکھی اور دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر ایک ایسے وقت میں مزید پرتشدد حملے شروع کیے جب ایک سرکاری ذریعے کے مطابق شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 1873 ہو گئی۔

حزب اللہ کا خیبر آپریشن شروع، موساد کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری

لبنان کی سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےقابض صہیونی دشمن کےخلاف’خیبر‘ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے آغاز میں تل ابیب میں صہیونی فوج کے ایک فضائی اڈے پر بمباری کی تجدید جب کہ تل ابیب میں قابض دشمن کے خفیہ ادارے موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

جنگی طیاروں کے سکواڈرن کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج الرٹ

امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید کئی ہزار اضافی افواج کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تیاری جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت کے ساتھ اورقابض اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی مضافات کے خلاف زمینی فوجی جارحیت شروع کرنے کا اعلان کے موقعے پر کی گئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی جارحیت کا آغاز کردیا

لبنان میں اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی سرحد پرقابض صیہونی فوج پر براہ راست حملے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات منگل کی صبح قابض اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں زمینی جارحیت شروع کرنے کے اعلان کے بعد دی گئی ہیں۔

لبنان سے ایک لاکھ افراد سرحد پار کر کے شام میں داخل ہوگئے

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈے نے کہا ہے کہ رواں ماہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد لبنان سے شام میں داخل ہو چکے ہیں۔

یورپی یونین کو لبنان کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے:جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے زور دیا ہے کہ یورپی یونین کو لبنان کو بہ طور ریاست اور اداروں کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

غزہ اور لبنان میں قتل پر دُنیا کی خاموشی جرم ہے: لبنانی وزارت صحت

لبنان کے وزیرصحت فراس الابیض نے کہا ہے کہ "لبنان میں صحت کا شعبہ لچکدار ہے، لیکن موجودہ حالات میں اسے مدد کی ضرورت ہے"۔

لبنان پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید درجنوں نہتے شہری شہید اور زخمی

قابض صیہونی فوج نے لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ لبنان پر جارحیت کےآج آٹھویں روز دارالحکومت بیروت کے قلب سمیت گھروں اور تنصیبات پر قاتلانہ حملے اور بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے بیروت میں پاپولر فرنٹ کے رہنما شہید کردیے

قابض اسرائیلی فوج نے آج پیر کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک وحشیانہ حملے میں اپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے رہ نماؤں کو ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کرکے شہید کر دیا۔