جمعه 15/نوامبر/2024

لاشیں

اسرائیلی فوج نے 552 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی سے سینکڑوں شہداء کے علاوہ فلسطین کے دوسرے علاقوں سے 552 شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں جنہیں ’نمبرز قبرستان‘ میں 256 شہداء کی لاشیں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے28 شہداء کی لاشیں بدستور قبضے میں لے رکھی ہیں

فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے ’کلب برائے امور اسیران‘نے اسیران ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے 28 فلسطینی قیدیوں کے جسد خاکی برسوں سے قبضے میں لے رکھے ہیں۔

غزہ: خان یونس کے مغرب سے 13 شہداء کی لاشیں برآمد

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے "جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں واقع الامل محلے سے 13 شہداء کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان میں سے بیشتر کے ہاتھ بندھےہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ انہیں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کرکے شہید کیا گیا"۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے چرائی درجنوں لاشیں واپس کردیں

اسرائیل نے حالیہ مہینوں کے دوران غزہ میں مختلف مقامات پر موجود قربرستانوں سے نکالی گئی 47 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کو واپس کر دی ہیں۔ یہ حالیہ پانچ مہینوں کی جنگ کے دوران دوسرا واقعہ ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی قبریں اکھاڑ کر لاشیں واپس غزہ بھیجی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی لاشیں دینے سے انکار

اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونیوالے بے شمار فلسطینیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے نہ کرنے کے خلاف شہدا کے اہل خانہ احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔