چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطری سفیر

غزہ اورلبنان میں جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے:قطر

قطر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی کےلیے بھی بات چیت جاری ہے۔

قطرنے جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز حماس تک پہنچا دی

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر کو ایک اسرائیلی تجویز موصول ہوئی جو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہے۔اس تجویزکو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ تک پہنچا دیا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا: قطر

قطر نے کہا ہے کہ دوحہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔

قطر کا غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

قطر نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیل میں نہیں جاتے مگرحماس کا رد عمل مثبت ہے: قطر

غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطری حکومت نے حماس کی تجاویز کو مثبت اور قابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ غزہ میں جنگ روکنے میں جلد کوئی پیش رفت ہوگی۔

حماس کا قطر میں دوست ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار پروگرام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مسلمان، عرب اور دوست ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں ایک افطار پروگرام کا اہتمام کیا۔ افطار پروگرام میں اس نے عرب اور اسلامی ممالک کے تقریباً 30 سفیروں اور نمائندوں اور متعدد دوست بیرونی ممالک کے وزراء،ارکان پارلیمان اور قطر کی شوریٰ کونسل کے ارکان نے شرکت کی۔

غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھیں گے: قطری سفیر

فلسطین کے لیے قطر کے سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحا حکومت غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کے عوام کو دی جانے والی امداد کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

قطری سفیر کا غزہ کی پٹی کا دورہ، حماس کی قیادت سے ملاقات

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین قطر کے سفیر محمد العمادی اتوار اور سوموار کی درمیانی شب غزہ کی پٹی پہنچے ہیں۔ ان کے اس دورے سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی افواہیں دم توڑ گئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ مصر کی ثالثی سے حماس اور فتح کے درمیان طے پائے مصالحتی اعلان پر قطر ناراج ہے۔

قطری سفیر کی بیروت میں حماس کے مندوب سے ملاقات

لبنان میں متعین قطر کے سفیر نے گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مندوب علی برکہ سے ملاقات کی۔

تعمیر نو کے منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے قطری سفیر کی غزہ آمد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی اچانک خصوصی دورے پر غزہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دوحہ کے تعاون سے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزی لیا اور مقامی فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔