جمعه 15/نوامبر/2024

فلیگ مارچ

یہودی فلیگ مارچ القدس کی حقیقت نہیں بدل سکتا: امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ خالد ابو جمعہ نےکہا ہے کہ یہودی آبا کار وں کا پرچم بردار جلوس فلسطینیوں کو الجھن میں نہیں ڈالے گا اور مقبوضہ بیت المقدس پر ان کے حق کو تبدیل نہیں کرسکتا۔القدس ہمیشہ سے مسلمانوں کا تھا اور رہے گا۔

بیت المقدس کی صہیونی تسلط سے آزادی تک جہاد جاری رہے گا: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کا ننگا ناچ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ القدس تنازعے کا مرکز ہے۔ فلسطینی عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اسرائیلیوں کو فلسطین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا اورالقدس کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت نہیں بنایا جاتا

او آئی سی کی مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی فلیگ مارچ کی شدید مذمت

اسلامی تعاون (او آئی سی) نے مشرقی بیت المقدس میں دمشق گیٹ پر "فلیگ مارچ" کرنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہوئے اس شہر پر اسرائیل کی "مبینہ" خودمختاری کو مسترد کردیا ہے۔

صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ کی شناخت بدلنے کی سازشیں تیز کردیں:صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ، امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی ریاست پر الزام عاید کیا ہے کہ موجودہ جنگی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس پر بتدریج اپنی خودمختاری اور کنٹرول مسلط کرنے کے لیے خلاف ورزیوں میں اضافے کی چالیں چل رہا ہے۔

سیکڑوں یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل، فلیگ مارچ کی تیاری

آج بدھ کی صبح سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ یہودی آباد کاروں کےدھاوے کےوقت مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے دروازوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

یہودی انتہا پسندوں کی مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر فلیگ مارچ کی تیاری

مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کے علم بردار یہودی انتہا پسند گروپوں نے آئندہ ہفتے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کےسامنے اور یروشلم شہر میں ایک نئے فلیگ مارچ کی تیاری شروع کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا فلیگ مارچ پرحماس کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے جمعرات کی شام کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک کارکن کی طرف سے فائرنگ کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

فلیگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے ہائی الرٹ اسرائیل کے کھوکھلے پن کا ثبوت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے "نام نہاد فلیگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیےبیت المقدس کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں فوج اور پولیس کو ہائی الرٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست اندر سے کس قدر کھوکھلی ہوچکی ہے۔

فلیگ مارچ کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پراسرائیلی فوج کا حملہ

جمعرات کی سہ پہر غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی طرف سے فلسطینی پرچم بردار جلوس پرحملہ کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔ یہ پرچم بردار جلوس مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعرات کو یہودی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کے خلاف نکالا گیا تھا۔

متنازع یہودی فلیگ مارچ کی آڑ میں بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

صیہونی قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کی سڑکوں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا۔ جمعرات کو صیہونی فلیگ مارچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل اپنے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کر دیا۔