سه شنبه 03/دسامبر/2024

یہودی فلیگ مارچ القدس کی حقیقت نہیں بدل سکتا: امام مسجد اقصیٰ

ہفتہ 8-جون-2024

مسجد اقصیٰ کے امامالشیخ خالد ابو جمعہ نےکہا ہے کہ یہودی آبا کار وں کا پرچم بردار جلوس فلسطینیوں کوالجھن میں نہیں ڈالے گا اور مقبوضہ بیت المقدس پر ان کے حق کو تبدیل نہیں کرسکتا۔القدسہمیشہ سے مسلمانوں کا تھا اور رہے گا۔

الشیخ ابو جمعہ نےمسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطبہ میں کہا کہ "وہموں اور گمانوں کا مارچبونوں کا حملہ اور لوگوں کی بڑی تعداد خوابوں کو لے کر ہمیں الجھن میں نہیں ڈالے گی۔اس حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی کہ یروشلم ہمارا شہر ہے اقصیٰ ہماری مسجد ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹیپراسرائیل کی خونریز جنگ پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں ہونے والیصہیونی جنگ کی شدت کے سامنے تمام سرخیاں اور تاثرات مدھم ہو جاتے ہیں”۔

پرانے شہر اور مقبوضہبیت المقدس کے ارد گرد فوجی چوکیوں پر قابض افواج کی رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجوددسیوں ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

محکمہ اسلامی اوقافنے کہا کہ 30000 نمازی مسجد اقصیٰ پہنچے اور مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

نماز جمعہ کے اختتامکے بعد نمازیوں نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

مختصر لنک:

کاپی