جمعه 15/نوامبر/2024

فدائی حملہ آور

’ہم دشمن کو فدائین‘ کے طوفان میں ڈبو دیں گے: القسام بریگیڈز

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز قابض صہیونی دشمن کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے دشمن کو وارننگ دی ہے کہ "ہم دشمن کو فدائی حملے کرنےوالوں کے طوفان میں ڈبو دیں گے‘‘۔

عماں: شہید ماہر الجازی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

کل اتوار کو الکرامہ گذرگاہ پر فدائی حملے میں شہید ہونے والے اردنی مجاھد ماہر الجازی کی عمان میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ اس بات کا پیغام ہے کہ اردنی عوام فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تل ابیب میں فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت

جمعرات کو فلسطینی میڈیا ذرائع نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں چند روز قبل ایک فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت جعفر سعد منیٰ کے نام سے کی ہے جس کا تعلق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے۔

چاقو سے حملہ کرنے والا فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

تل ابیب کے علاقے ہولون میں اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

جنین میں قتل عام کا انتقام، تل ابیب میں دوہرا فدائی حملہ

اسرائیلی قابض ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں آج منگل کے روز ایک فدائی حملے میں کم سے کم 8 یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

جمعہ کی سہ پہر اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ شہر لد میں ایک فلسطینی لڑکے کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج کے جرائم کے جواب میں ایک آپریشن کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

رام اللہ: فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی، حملہ آور شہید

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں آج جمعہ کو ایک فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فدائی حملہ آوروں کی اسرائیلی شہریت کی منسوخی کا بل منظور

عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ قابض ریاست کی پارلیمنٹ [کنیسٹ] نے کل بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی فدائی حملہ آوروں کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کے نسل پرستانہ بل پر تیسری رائے شماری کی ہے۔

اسرائیلی وزیر کا فلسطینی فدائی حملہ آوروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر داخلہ امر بار لیو نے حال ہی میں متنازعہ بیانات کے دوران فلسطینی فائی حملہ آوروں کو گرفتار کرے انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

’یقین نہیں تھا کہ ایک ایک مسیحا بھی فدائی ثابت ہوگا‘

مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں اور مسجد اقصٰی کے نمازیوں کو قطعا یہ یقین نہیں تھا کہ ڈاکٹر حازم الجولانی جیسا ایک پیشہ ور، محنت، انسان دوست اور اپنے کام میں ہراعتبار سے منفرد اور ممتاز شخص بھی قابض صہیونی دشمن کے مظالم کے خلاف ایک فدائی بن کرجام شہادت نوش کرے گا۔ ڈاکٹر حازم کی شہادت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطین کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد قابض ریاست کے خلاف ایک ہی جیسا طرز عمل اور رویہ رکھتے اور قابض ریاست کے خلاف لڑنے اور آزادی کی جدو جہد کے جذبے سےسرشار ہیں۔