جمعه 15/نوامبر/2024

فائرنگ کے واقعات

اگست میں مغربی کنارے اورالقدس میں فائرنگ کے137 واقعات

مرکزاطلاعات فلسطین "معطی" نے اگست کے مہینے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ اور مسلح جھڑپوں کی 137 واقعات کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے مغربی کنارے اورالقدس میں 183 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ رواں ماہ اگست کی دو سے آٹھ تاریخ کے درمیان 183 مخصوص مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن کے نتیجے میں دس فوجی اور آباد کار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جب کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 26 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی لبنان کی سرحد پر فائرنگ، تین افراد زخمی

بدھ کے روز حزب اللہ کے ارکان کے ایک گروپ نے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پر آگ لگا دی اور بارودی سرنگوں کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیلی پبلک ریڈیو "کان" کے مطابق واقعہ کے دوران اسرائیلی فورسز نے انتباہی طور پر فائرنگ کی۔

مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے جنین کے قریب شکیڈ بستی کو نقصان

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب فلسطینی اراضی پر تعمیر ہونے والی "شکیڈ" بستی کو پیر کی شام فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی بچہ زخمی

قابض اسرائیلی فورسز نے حملہ کر کے فلسطینی نوجوانوں اور ایک بچے کوبھی زخمی کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بچے کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے دوران ربڑ کی گولی لگی ہے۔

فائرنگ اور گولہ باری برج البراجنہ کیمپ میں کیا ہو رہا ہے؟

پیرکے بعد سے بیروت کے برج البراجنہ کیمپ پر غیر قانونی گروہوں (کیمپ کے باہر سے آنے والے غیر فلسطینی عناصر) کی طرف سے شدید گولہ باری اور بم گرائے جا رہے ہیں اورکیمپ کے آس پاس میں مسلح جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ساحل کے قریب فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

کل ہفتے کی شام قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں اپنی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشین گن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

گزشتہ اکتوبر میں فلسطینیوں کی 916 مزاحمتی کارروائیاں

صہیونی میڈیا کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے گذشتہ اکتوبر میں 916 کمانڈو آپریشن کیے تھے۔

مغربی کنارے میں فوجیوں پر فائرنگ اور آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ

جمعرات کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جلبوع چیک پوائنٹ پر اسرائیلی قابض فوج پر فائرنگ کی جب کہ قابض انتظامیہ نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں پتھراؤ کے نتیجے میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ .

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں میں 7 مقامات پرتصام، فائرنگ کے دوواقعات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے دو حملے، 7 پوائنٹس پر تصادم کا آغاز اور قابض فوج کے ایک فوجی ٹاور کی تباہی ریکارڈ کی گئی۔