پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اگست میں مغربی کنارے اورالقدس میں فائرنگ کے137 واقعات

بدھ 4-ستمبر-2024

مرکزاطلاعات فلسطین "معطی”نے اگست کے مہینے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ اور مسلحجھڑپوں کی 137 واقعات کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔

 

معطی کی ماہانہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سوموار کو15 جھڑپوں اور فائرنگ کیکارروائیوں کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ9 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے ہوئے، ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

 

انہوں نے عندیہ دیا کہ گذشتہماہ کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں 5 اسرائیلی آباد کارہلاک اور 42 دیگر زخمی ہوئے۔

 

مغربی کنارے شمالی گورنریاںایک بڑے فوجی آپریشن کا سامنا کررہی ہیں جو 2002ء کے بعد سب سے بڑا فوجی آپریشن قراردیا جاتا ہے۔

 

مغربی کنارے میں مزاحمتی دھڑوںاور مسلح گروہوں نے قابض فوج کی کارروائیوں کے جواب میں ان پر دھماکہ خیز آلات کااستعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی