جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ ہسپتال

غزہ ہولوکاسٹ کا 37 واں دن، نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض افواج نے مسلسل 37ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنے خونی ہولوکاسٹ کو جاری رکھا ہے۔ بمباری میں شدت پیدا کرتے ہوئے ہسپتالوں پر قبضے، بمباری اور ان کا محاصرہ کرکے، بے گھر ہونے والوں پر بمباری اور قتل عام، زمینی حملے اور نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف غزہ میں فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے اور مجاھدین پوری قوت کے ساتھ قابض صہیونی فوج کا مقابلہ کررہےہیں۔

غزہ پر جارحیت میں 8 طلباء شہید اور 44 اسکولوں کو نقصان پہنچا

گذشتہ ہفتےغزہ کی پٹی پر نو مئی کی صبح سویرے پانچ روز تک جاری رہنے والی صہیونی جارحیت کے دوران 8 فلسطینی طلباء شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے، جب کہ 44 اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کو نقصان پہنچا۔

غزہ کی پٹی کی بیت حانون گذرگاہ بند،درجنوں مریض پھنس گئے

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی جانب سے بیت حانون گذرگاہ کی بندش سے 142 مریض اور ان کے ساتھی، جن میں سے زیادہ تر آنکولوجی کے مریض تھےمقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے جانے سے محروم ہو گئے ہیں۔

اپنے شہید والد کو یاد کرتی صحافیہ مرج الزھور خالق حقیقی سے جا ملیں

پیدائش کے وقت موت کے کئی واقعات ایسے ہیں جو غزہ اور دنیا بھر میں ماؤں کو پیش آئے لیکن31 سالہ صحافیہ مرج الزہور محمود ابو ھین کی کہانی غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ متاثر کن تھی، جہاں اس واقعے کومیڈیا میں غیرمعمولی کوریج ملی۔

اسرائیل غزہ میں طبی ساز وسامان کا داخلہ روکنے پر مصر

فلسطینی وزارت صحت نے قابض اسرائیلی حکام پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ غزہ کے ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو ضروری طبی آلات اور ادویہ کی سپلائی روکنے پر مصر ہے۔

غزہ کے اسپتالوں کومشینری کی فراہمی پرعاید کردہ اسرائیلی پابندی برقرار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام طبی اور تشخیصی آلات اور مشینری کوغزہ کی پٹی میں داخلے سے روکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے مریضوں کی صحت کی حالت مزید خراب ہوتی جار رہی ہے اور اسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے اور غزہ میں صحت کی صورتحال پر بحث

یورپ میں فلسطینی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (ایک کمیونٹی گروپ) کے سربراہ ریاض مشارقہ نے جمعرات کو یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی طبی شعبے کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے۔

’میرے ہاتھ اور پاؤں مجھ سے پہلے جنت میں پہنچ گئے‘

اسرائیلی ریاست کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت عارضی طور پررُک گئی ہے لیکن درد اور کرب کی داستانیں نہیں رکتیں۔ ان کرب کی داستانوں میں ایک بچی رہف سلمان ہیں جن کی عمر صرف گیارہ سال ہے۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں وہ دونوں ٹانگوں اور ایک بازو کو کھو چکی ہے۔

تونائی کا بحران، غزہ کے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران کے شدت اختیار کرنے کےبعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی عدم دسیتابی کے باعث اسپتالوں میں زیرعلاج سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔