فلسطینی وزارت صحت نے قابض اسرائیلی حکام پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ غزہ کے ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو ضروری طبی آلات اور ادویہ کی سپلائی روکنے پر مصر ہے۔
وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے 436 دنوں سے غزہ کی پٹی میں ہر قسم کی طبی اور تشخیص کے آلات کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
وزارت کے سینئر عہدیدار بسام الحمادین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں ضروری طبی آلات اور ادویہ فراہمی پر پابندی کی وجہ سے علیل افراد بالخصوص سرجری کے منتظر مریضوں کی تکلیف میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے غزہ کی پٹی میں طبی آلات بالخصوص ایکس رے مشین پہنچانے ممکن بنایا جائے۔