پنج شنبه 24/آوریل/2025

غزہ کی پٹٰی

غزہ کے جہنم زار میں زچگی کے ناقابل یقین تلخ تجربات

رشا محمود اس تلخ دن کو کبھی نہیں بھولیں گی، جب گرتے بموں کی گھن گرج میں انہوں نے زچگی کی تکلیف محسوس کی۔"صورتحال مشکل اور ناقابل بیان تھی مجھے ایسا لگا جیسے میرا دل رک جائے گا۔"

اسرائیل نے غزہ پر ایک چوتھائی ایٹم بم کے برابر بمباری کی ہے

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کے خونریز فضائی اور توپ خانے کے حملوں نے اسے جہنم کے گڑھے میں تبدیل کر دیا جہاں انتہائی پیچیدہ انسانی حالات میں موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں اور زندگی کی بنیادی ضرورت پانی تک بند کردیا گیا ہے۔

غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی بستیوں میں مزید دراندازی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے فوجی بیان نمبر 4 میں کہا ہے خدا کا شکر ہے کہ ہم آج رات اور صبح کے وقت کئی مقامات پر اپنے مجاہدین کو فورسز اور سازوسامان سے تقویت دینے کے لیے دراندازی کی کارروائیاں کرنے کے قابل ہو ئے ہیں۔

فلسطینی مجاھدین نے5 ہزار راکٹوں سےاسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، جون میں 380 فلسطینی گرفتار

فلسطینی مرکزبرائے امور اسیران نے جون کے مہینے کے دوران مغربی کنارے، یروشلم اور غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 380 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 45 بچے اور 10 خواتین شامل ہیں۔

ایمنسٹی کا اسرائیل کے غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا ہے کہ گذشتہ ماہ غزہ پر کیے گئے اسرائیلی حملے 'جنگی جرم' کے زمرے میں آسکتے ہیں اور کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار گروہوں کے خلاف راکٹ فائر کرنے کے الزام کی بھی تحقیقات کی جانا چاہیے۔

فلیگ مارچ کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پراسرائیلی فوج کا حملہ

جمعرات کی سہ پہر غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی طرف سے فلسطینی پرچم بردار جلوس پرحملہ کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔ یہ پرچم بردار جلوس مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعرات کو یہودی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کے خلاف نکالا گیا تھا۔

اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 70 فی صد

غزہ کی پٹی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ پیر کو غزہ کی پٹی میں ایندھن کی مقدار میں کمی کے باعث پاور پلانٹ کا کام متوقع طور پر رکنے سے بجلی کا خسارہ تقریباً 70 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا مل کربھرپور جواب دیا جائے گا:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں کل منگل کی صبح اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے اس گھناؤنےجرم کا تمام فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے بھرپور جواب دیاجائےگا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 13 ہوگئی

اسرائیلی فوج نے منگل کو علی الصباح غزہ کی پٹی پر فضائی حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں سمیت ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔