
بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کونسل تحلیل کردی
پیر-17-جون-2024
اسرائیلی قابض ریاست کے نام نہاد وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نویں مہینے میں جنگی کابینہ توڑ دی ہے۔ جنگ کو طویل تر کرتے چلے جانے کی نیتن یاہو کی پالیسی کی وجہ سے جنگی کابینہ کے اندر بھی تضادات نمایاں ہوگئے تھے۔ جس کی وجہ سے بینی گانٹز سمیت جنگی کابینہ کے دو ارکان نے پچھلے ہفتے استعفے دے دیے تھے۔