پنج شنبه 28/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے5 اسرائیلی فوجی ہلاک،9 زخمی

جمعرات 16-مئی-2024

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے ہی اہلکاروں پر گولیاں چلا کرانہیں ہلاک اور زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز رفح میں اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکاروں پر ٹینکوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
 
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں مارے گئے ہیں۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی اس کے فوجیوں کی فرینڈلی فائرنگ سے کم ے کم پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پانچ فوجی ٹینک کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ان کی موت کے حالات کے بارے میں کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیل نے گذشتہ اکتوبر سے محصور غزہ کی پٹی کے خلاف جوابی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی