چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ جنگ

اسرائیلی فوج نےجنگ کے بعد غزہ کا فوجی کنٹرول سنھبالنےکی مخالفت کردی

اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عسکری قیادت نے جنگ کے بعد غزہ کا فوجی کنٹرول سنھبالنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کا فوجی کنٹرول اسرائیل پر بہت بھاری معاشی بوجھ بنے گا

غزہ جنگ بین الاقوامی نظام کے لیے ایک بریکنگ پوائنٹ ہے:گارڈین

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران عالمی نظام کو نظرانداز کرنے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی ریاست مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضہ کر کے اپنے آپ کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔د غزہ میں جاری جنگ میں عالمی قوانین اور نظام کےسقوط کاباعث بنے گی۔

جنوبی غزہ میں مجاھدین کے حملےمیں اسرائیلی فوجی افسر جھنم واصل

ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک ہو گیا۔

اسرائیل میں افراط زر کی شرح تاریخ کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں جولائی کےدوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جس سے سالانہ افراط زر کی شرح 3.2 فیصد ہو گئی، جو بینک آف اسرائیل کے 3 فیصد کے ہدف سے زیادہ ہے۔

نیتن یاھو اوران کا ٹولہ تباہی کی طرف لے جا رہا ہے: اسرائیلی جنرل

ایک اسرائیلی جنرل نے قتل و غارت گری کی پالیسی کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی "اسرائیل" کو ایک جامع علاقائی جنگ کے قریب لے آئی ہے جس میں وہ اپنے شہریوں کی حفاظت نہیں کر سکتا"۔

نیتن یاہو اسرائیل کوتزویراتی سانحے کی طرف لے جا رہے ہیں:سابق عہدیدار

ایک سابق اسرائیلی فوجی اہلکار نے قابض صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی معاشرے کو ایک تزویراتی سانحے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو قلیل مدتی جنگوں کےتصور کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا 308 واں دن شروع

اسرائیل نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری جنگ جسے بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی جنگ سمجھا جاتا ہے، امریکہ کی حمایت سے مسلسل جاری ہے۔ جمعہ کے روز اس جنگ کا 308 واں دن شروع ہو گیا ہے۔

غزہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو حواس باختہ کردیا: وال اسٹریٹ جرنل

امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 10 ماہ سے زائد عرصے سے جاری تباہی کی جنگ نے اسرائیلی ریزرو فوجیوں کی توانائیاں ختم کر دی ہیں، جس سے اسرائیل کے آپشنز محدود ہو گئے ہیں۔ فوج حواس باختہ اور مایوس ہے جب کہ اسرائیلی حکومت لبنانی حزب اللہ کے خلاف جنگ چھیڑنے پر غور کر رہی ہے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیلی جنگ کے جمعرات کو 301 دن مکمل

فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے پچھلے دس ماہ سے امریکی حمایت میں جاری اسرائیلی جنگ کے تین سو دن مکمل ہو گئے ہیں۔ امریکی حمایت یافتہ یہ جنگ کی اب دنوں کی چوتھی سنچری میں داخل ہو گئی ہے۔

اسرائیل کے پاس ما بعد جنگ غزہ کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے:چارلس براؤن

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کے پاس غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے بعد کے لیے کوئی مربوط منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے قابض ریاست کے لیڈروں کو آگاہ کیا کہ حماس کے ساتھ جنگ ختم ہوچکی ہے‘‘۔