پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسرائیل میں افراط زر کی شرح تاریخ کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر

ہفتہ 17-اگست-2024

اسرائیلی میڈیانے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں جولائی کےدوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں 0.6 فیصداضافہ ہوا جس سے سالانہ افراط زر کی شرح 3.2 فیصد ہو گئی، جو بینک آف اسرائیل کے 3فیصد کے ہدف سے زیادہ ہے۔

 

گلوبز اخبار کی ایکرپورٹ کے مطابق جولائی میں اشیا کی قیمتوں کے انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جوکہ توقع سے کچھ زیادہ تھا۔

 

رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ گذشتہ جولائی کے آخر تک افراط زر کی شرح بڑھ کر 3.2 فیصد ہو گئی، جو کہجون کے آخر میں 2.9 فیصد کے مقابلے میں تن  تین فی صد سےزیادہ ہے۔

 

یہ قابل ذکر ہےکہ اسرائیلی شیکل کل جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں 0.86 اور یورو کے مقابلے میں1.070 گر گیا۔ ڈالر اور یورپی کرنسیوں کے مقابلے شیکل کی گراوٹ کا مطلب ہے درآمدیمواد کی قیمتوں پر زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔

 

جولائی میں قابل ذکر قیمتوں میں تازہ پھل اور سبزیاںشامل ہیں، جن میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا، ثقافت اور تفریح کے شعبوں میں 1.8 فیصداضافہ ہوا، کرایہ اور رہائش کی دیکھ بھال میں 0.8 فیصد ، خوراک اور نقل و حمل میں 0.5فیصد اضافہ ہوا۔ .

مختصر لنک:

کاپی