جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں مزاحمت

غاصب فوج نے گرفتاری کے فوری بعد فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں آج ہفتے کی صبح وادی الفارعہ میں ایک فلسطینی نوجوان جو سابق قیدی ہیں کو گرفتارکیا جس کے بعد اسے گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج کا جنین پر دھاوا، الخلیل میں کرفیو نافذ

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار مہم شروع کی جس میں متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں رہائشی مکانات کو بیرکوں میں تبدیل کر دیا اور الخلیل میں کرفیو نافذ کر دیا۔

مغربی کنارے میں قابض فوج کے چھاپے، تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک بڑے چھاپے کے دوران آج جمعرات کو متعدد فلسطینی شہری زخمی اور کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے آج بدھ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

فائرنگ کے چار واقعات سمیت مغربی کنارے میں 28 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہیں۔ ان کارروائیوں میں چار شوٹنگ آپریشنز اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں شامل تھیں۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، تین خواتین سمیت 17 گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے سرچ آپریشن اور چھاپہ مار مہم شروع کی۔ اس مہم کے دوران قابض فوج نے تین خواتین رہ نماؤں سمیت کم سےکم 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ ان میں پاپولر فرنٹ کے اسیر رہ نما اور جماعت کے جنرل سیکرٹری قید احمد سعدات کی اہلیہ عبلہ سعدات بھی شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج کےمغربی کنارے میں چھاپے، متعدد شہری گرفتار

پیرکی صبح قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں پر دھاوا بول دیا اور گھروں پر چھاپے مار کر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

طوباس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی کمانڈر شہید

غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی مزاحمتی کمانڈر سیف ابو داؤس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

القسام کی طولکرم میں اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نےغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم پر حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران دشمن کی گاڑیوں پرحملوں کے مناظر جاری کیے ہیں جنہیں دھماکہ خیز آلات کی مدد سے تباہ کردیا گیا۔

قابض فوج کی غرب اردن اور القدس میں گرفتاری مہم، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی ایک بڑی مہم شروع کی، جس میں تصادم اور مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔