طولکرم – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے القسام کے مجاھد خالد مصطفیٰ عامر کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔ خالد بدھ کی سہ پہر مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ کے المنشیہ محلے میں قابض فوج کے ساتھ ایک بہادرانہ جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
القدس نےاپنے بیان میں کہا کہ شہید خالد عامر نے ایک منصوبہ بند گھات لگا کر اسرائیلی انفنٹری فورس کو نشانہ بنایا۔ ان کے حملے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔انہوں نے ایک بہادر مجاھد کی طرف دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
القسام بریگیڈز نے بتایا کہ خالد عامر نے 7 اپریل 2024ء کو "نبی الیاس” کے علاقے میں القسام آپریشن کی منصوبہ بندی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی اور ایک اور آباد کار زخمی ہوگئے تھے۔
القدس کی طولکرم بٹالین نے مغربی کنارے میں ثابت قدم فلسطینی مجاھدین اور عوام کو سلام پیش کیا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے مزاحمت کار اپنی پوزیشنوں پر ثابت قدم ہیں۔ فلسطینی دشمن کی جارحیت اور دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں بلکہ دشمن کے خلاف آزادی کے لیے سر بکفن جدو جہد جاری رکھیں گے۔