چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی عدالت انصاف

ترکیہ نےدی ہیگ میں اسرائیل کےخلاف مقدمے میں شمولیت اختیار کرلی

ترکیہ نے کل بدھ کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے "اسرائیل" کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیس میں اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

نیتن یاہو کو آئی سی جے سے گرفتاری وارنٹ کا خطرہ

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، آرمی چیف ہرزی حلیوی اور وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

کولمبیا کی اسرائیل کے خلاف "نسل کشی” کیس میں فریق بننے کی درخواست

بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعہ کو کہا ہے کہ کولمبیا غزہ میں "نسل کشی" روکنے کے لیے جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف مقدمے میں ایک فریق کے طور پر شامل ہونے کی درخواست کر رہا ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور ان کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطین سے متعلق مشرق وسطیٰ میں 2 ریاستی حل امن کی کلید ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی انصاف: اسرائیل نسل کشی کنونشن کی تعمیل کرنے کا پابند ہے

بین الاقوامی عدالت انصاف نے رفح کی صورتحال کے بارے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے جمع کرائی گئی فوری درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت نسل کشی کے کنونشن کی تعمیل کرنے کا پابند ہے۔"

52 ممالک "عالمی عدالت ” میں اسرائیل کے خلاف بیان دیں گے

عالمی عدالت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی طرز عمل کے قانونی نتائج پر سماعت کے دوران 52 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیمیں اپنی رائے کا اظہار کریں گی۔

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

جنوبی افریقہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی "نسل کشی" کو روکنے کے لیے "فوری طور پر" کارروائی کریں۔

غزہ پر آئی سی جے کے فیصلے بارےسلامتی کونسل کا اجلاس اگلےہفتےہوگا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ کونسل کا اگلے ہفتے ہونے والا اجلاس عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے پر ہو گا جس میں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقا کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان

جنوبی افریقا کے صدر متامیلا رامافوسا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی غاصب ریاست کی طرف سے کیے گئے "جنگی جرائم" کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرائی ہے۔

حماس کی اسرائیل مخالف عدالتی فیصلے کو رد کرنے پر برطانیہ کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہونے اور مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں پیش کرنے کے اصول کے خلاف رائے پیش کرنے کے برطانیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔