جمعه 13/دسامبر/2024

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

جمعرات 1-فروری-2024

 

جنوبی افریقہ نے عالمیبرادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی”نسل کشی” کو روکنے کے لیے "فوری طور پر” کارروائی کریں۔

 

مقامی "نیوزروم افریقہ” ویب سائٹ کے مطابق یہ انتظامی دارالحکومت پریٹوریا میں جنوبی افریقہکی وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور کی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئی۔

 

پانڈور نے کہا کہ”ممالک کواسرائیل کو نسل کشی سے روکنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ ممالک فنڈنگ اور امداد کے ذریعےنسل کشی کے خلاف کنونشن کی خلاف ورزی رکوائیں۔”

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ "اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کیا۔دنیا کو اس پر عمل کرانا چاہیے۔”

 

بدھ کوغزہ میں اسرائیلیوزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونےوالوں کی تعداد 26900 شہید اور 65949 زخمی ہو چکی ہے۔

 

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے "گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے، جن میں 150شہید اور 313 زخمی ہوئے”۔

مختصر لنک:

کاپی