سه شنبه 03/دسامبر/2024

ترکیہ نےدی ہیگ میں اسرائیل کےخلاف مقدمے میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 1-مئی-2024

ترکیہنے کل بدھ کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے "اسرائیل” کے خلافجنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیس میں اسرائیل پر فلسطینیوںکے خلاف نسل کشی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

یہبات ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انقرہ میں اپنے انڈونیشین ہم منصب کے ساتھ ایکپریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے زور دیا کہ "اسرائیل” فلسطینی عوام کےخلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی برادری کو ان جرائم کو دیکھ کر خاموشتماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ غزہ میں نہ صرف فلسطینی بلکہ پوری انسانیت مر رہی ہے اور ہم فلسطینیوںکی ان کی سرزمین سے بے گھر ہونے کو قبول نہیں کر سکتے۔

انہوںنے نشاندہی کی کہ "فلسطینی ریاست کا قیام اور دو ریاستی حل ضروری معاملات ہیںجن پر ہم نے مغربی ممالک کے رہ نماؤں کے ساتھ بار ہا بات کی ہے۔ کچھ مغربی ممالکنے تسلیم کیا ہے کہ دو ریاستی حل ناگزیر ہے”۔

29 دسمبر کو جنوبی افریقہ نے "اسرائیل”پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت انصاف میںمقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوری کے آخر میں نسلکشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

7 اکتوبر 2023 سے، اسرائیل نے امریکی حمایتسے غزہ کی پٹی کے خلاف وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے، جس میں دسیوں ہزار شہید، جن میںزیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی