جمعه 15/نوامبر/2024

صدارتی انتخابات

جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب لڑنے سے دست برداری کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں، ان کے مدمقابل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور صدارت کو امریکہ کی تاریخ کا بدترین عہد قرار دیا ہے۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی پر اسماعیل ھنیہ کی ایرانی صدر کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایران کے منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوری انتخابی حق حاصل کرنے، ایرانی عوام کا اعتماد جیتنے اور صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ہنیہ کا ایردوآن کو فون،الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل منگل کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو فون کیا اور انہیں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے ان کی صدارت میں ترکیہ کے لیے نیک خواہشات، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

سعودی عرب امریکی صدارتی انتخابات کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرے گا

اسرائیل کے بیرون ملک انٹیلی جنس آپریشن کے ذمہ دار بدنام زمانہ ادارے 'موساد' کے ڈائریکٹر یوسین کوھین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 3 نومبر کو امریکا میں‌ ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ایردوآن کی شاندار کامیابی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق وہ پہلے مرحلے میں باآسانی جیت گئے ہیں۔

مصر کی’الغد‘ پارٹی تنہا السیسی کا انتخابات میں مقابلہ کرے گی

مصر کی سیاسی جماعت ’الغد‘ نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمانوایل ماکروں نے بھاری اکثریت سے فرانس کا صدارتی انتخاب جیت لیا

عمانوایل ماکروں 66.06 فی صد ووٹ لے کر فرانس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انھوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین کو شکست دی ہے۔لی پین صرف 33.94 فی صد ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔