جمعه 15/نوامبر/2024

سکولوں کی مسماری

’غزہ میں چھ لاکھ 25 ہزار بچے ایک سال سے تعلیم کے حق سے محروم ہیں‘

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ غزہ میں 625000 بچے ایک سال سے سکول جانے سے محروم ہیں، جن میں ایجنسی کے سکولوں مں زیر تعلیم تین لاکھ طلباء بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی قتل عام: الدرج کالونی میں سکول پر بمباری، 100 سے زائد شہادتیں

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کو علی الصباح غزہ کے ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی اسکول مسمار کرنے کی اجازت دے دی

اسرائیل کی ایک عدالت نے جنوبی الخلیل میں واقع ایک اسکول کی مسماری کو روکنے کی فلسطینی درخواست مسترد کر دی۔

راس التین پرائمری سکول مسمار کرنے کی دھمکی

اسرائیلی غاصب سپاہ نے راس التین سکول مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پرائمری سکول مغربی کنارے کے مرکز میں چرواہوں کی بستی میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 46 سرکاری اسکول تباہ

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 10 روز میں 46 سرکاری اسکول مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔

غرب اردن:مزید دو فلسطینی اسکول بند کرنے کی اسرائیلی منصوبہ بندی

قابض صہیونی ریاست فلسطینی طلباء کے مستقبل کو تاریک رکھنے اور انہیں تعلیم کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کے لیے ایک طرف نہتے طلباء کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کررہی ہے تو دوسری طرف اسکولوں کو بندکرکے کھلے عام تعلیمی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

فرانس کی فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید مذمت

فرانسیسی حکومت نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیمی دشمنی پر محمول اقدامات قرار دیا ہے۔