جمعه 15/نوامبر/2024

زمینی و فضائی حملے

’غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل کئی سال پھنس سکتا ہے‘

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ممکنہ اسرائیل کا زمینی حملہ برسوں تک جاری رہے گا اور اس میں "خوفناک لڑائی" شامل ہوگی۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر زمینی اور فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو علی الصباح فلسطینی مزاحمت کاروں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملہ کر دیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم چار بچوں سمیت متعدد شہری زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام اور رات گئے غزہ کی پٹی میں بیت حانون، بیت لاھیا، شمالی غزہ اور جنوبی اور وسطی غزہ میں کم سے کم 60 فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں۔