دوشنبه 17/مارس/2025

اسرائیلی فوج کے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر زمینی اور فضائی حملے

جمعرات 20-اگست-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو علی الصباح فلسطینی مزاحمت کاروں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی تین رصدگاہوں پر بمباری کی۔

عینی شاہدین اور ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرقی علاقے القرارہ میں قائم ایک فیلڈ مرکز پر بمباری کی گئی۔

ادھر اسرائیلی توپ خانے سے غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کےقریب حجر الدیک کے مقام پر فیلڈ مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ بمباری میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 10 دن سے غزہ کی پٹی کا علاقہ کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں اور ان کی رصدگاہوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی