جمعه 15/نوامبر/2024

حسن نصراللہ شہید

ہمارا مشن اسرائیلی دشمن کواس کے عزائم میں ناکام بنانا ہے: نعیم قاسم

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ نیتن یاہو لبنان کے خلاف جنگ ختم کرنے سے انکاری ہیں۔ وہ خطے کے نقشے میں تبدیلی لانا چاہتا ہے۔ وہ ایک ایسے منصوبے پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے غزہ، فلسطین اور لبنان سے آگے مشرق وسطیٰ تک جنگ کا دائرہ پھیلانا ہے۔ لیکن ہم دشمن کو اس کے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حسن نصر اللہ نے مزاحمت کی مدد کے لیے جان سمیت ہرقربانی دی:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کی قیادت نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو بیروت میں اسرائیلی بزدلانہ حملے میں شہید کیے جانے پر گہرے رنجم وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت سے مزاحمت کو ایک نیا حوصلہ ملے گا۔

حسن نصراللہ کے بہیمانہ قتل کی وسیع پیمانے پر مذمت جاری

ایران، عراق، یمنی انصار اللہ گروپ اور فلسطینی دھڑوں نے اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو بیروت میں بزدلانہ حملے میں شہید کرے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں اپنے توقع کا اظہار کیا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے باوجود مزاحمت کا مشن جاری رہے گا۔

حسن نصراللہ کےبزدلانہ قتل کے خلاف فلسطین بھر میں مظاہرے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے کئی قریبی ساتھیوں کی بیروت میں قابض صہیونی دشمن کی بزدلانہ جارحیت میں شہادت کے خلاف فلسطین بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

حسن نصراللہ کا قتل ہراعتبار سے مکمل دہشت گردی کی کارروائی ہے:الحیہ

غزہ کی پٹی میں حماس کے ڈپٹی چیئرمین اور پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی بزدل دشمن کے ہاتھوں عظیم مجاہد حسن نصر اللہ اور ان کی جماعت کے ساتھی رہ نماؤں کا قتل ایک مکمل دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ یہ نہ صرف لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ غاصب صہیونی دشمن کی طرف سے ایک سنگین اور وحشیانہ کارراوئی ہے۔

حسن نصراللہ ’طوفان الاقصیٰ‘ کی راہ شہید ہوئے: حماس کا سوگ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت میں بزدل صہیونی دشمن کے وحشیانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔