اسلامی تحریک مزاحمتحماس نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت میںبزدل صہیونی دشمن کے وحشیانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
حماس کی طرف سےجاری ایک پریس بیان میں شہید قائد حسن نصراللہ کی شہادت پر ان کی خدمات کو خراجعقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ "طوفان اقصیٰ‘ معرکےکے شہید ہیں۔ انہوںنے بیت المقدس اور فلسطین کے لیے اپنیجانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
حماس نےلبنان میںاسلامی مزاحمت کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اپنےفلسطینی عوام، اپنی عرب اور اسلامی قوم اور پوری دنیا کے آزاد لوگوں کو سید حسننصر اللہ کی شہادت پر سْْْوگ مناتے ہیں۔
حماس نے بیروت کےجنوبی نواحی علاقے حارہ حریک میں وحشیانہ صیہونی جارحیت اور رہائشی عمارتوں کونشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک بزدلانہ دہشت گردانہکارروائی، قتل عام اور ایک گھناؤنا جرم قرار دیا۔
حماس نے کہا کہلبنان اورغزہ میں جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ نہتے لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اس پر عالمی برادری ،مسلمان اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔عالمی بے حسی کے نتیجے میں اس وقت ایک بدمعاش اور انتہا پسند ٹولے کو نہتے لوگوںکو تہہ تیغ کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کلجمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت میں وحشیانہ فضائی حملوں میں حزب اللہ کےکمانڈ کو شہید کردیا تھا، شہداء میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ بھیشہید ہوگئے تھے۔