
غزہ میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، یونیسیف کا جنگ بندی کا مطالبہ
ہفتہ-17-اگست-2024
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کو اطلاع دی کہ اس میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ دوسری طرف اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے’یونیسیف‘ نے بچوں کو خطرناک بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔