سه شنبه 03/دسامبر/2024

نوبیل انعام یافتہ ملالہ کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہفتہ 29-جون-2024

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ برس اکتوبر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے ملالہ فنڈ کے تحت فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ میں چھ لاکھ سے زیادہ بچے سکول نہیں جا رہے ہیں۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچے خوفناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں ، مسلسل بمباری کے ڈر میں رہنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر تباہ کن اثر ڈالتا ہے، ہمیں تشدد ختم کرنے کیلئے فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں سکالر شپ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ 86 ہزار سے زائد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی