چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگی جرائم

اسرائیلی جارحیت:غزہ میں روزانہ 10 بچےٹانگوں سے محروم ہونے لگے

بچوں کےحقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر 10 بچے اپنی ٹانگوں سے محروم ہو رہے ہیں۔

غزہ میں شہداء کی تعداد 22800 سےتجاوز کرگئی، 8000 افراد لاپتہ

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کل اتوار کو اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید والوں کی تعداد 22835 ہو گئی ہے اور 58416 زخمی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دو مزید صحافی شہید ہو گئے

اتوار کے روز غزہ کی پٹی پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حمزہ وائل الدحدوح اور مصطفیٰ ثریا نام کے دو مزید صحافی شہید ہو گئے ہیں۔​

غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ، العاروری کے قتل کا بدلہ لیں گے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے بیروت میں اتوار کی شام بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کی جماعت نے صالح العاروری کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا عہد کا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 93 واں روز، نسل کشی جاری

آج اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 93 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔​

اسرائیلی فوج نے غزہ میں 1100 قبریں اکھاڑ کر 150 لاشیں چرا لیں

فلسطینی سرکاری میڈیا کے دفتر نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع التفاح محلے کے قبرستان میں 1100 قبروں کو اکھاڑا ہے۔

نیتن یاھو پر بھروسہ نہ کریں: القسام قیدی فوجیوں کے اہل خانہ کو پیغام

جمعہ کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض فوجیوں کے اہل خانہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اسرائیلی معاشرے کو نیتن یاہو پر بھروسہ کرنے کے خطرے سے خبردار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو قابل اعتبار نہیں۔ وہ غزہ میں قید کیےگئے اسرائیلیوں کو طاقت کے بل پر نہیں چھڑا سکتا۔ ایسی کسی بھی کوشش میں قیدیوں کی جانیں خطرے میں ہوں گی۔ جیسا کہ ایک قیدی کے ساتھ ہوا ہے جسے چھڑانے کی کوشش کے دوران اسے قتل کردیا گیا۔

چونکا دینے والے اعداد و شمار: غزہ کی 4 فیصد آبادی شہید، لاپتہ یا زخمی

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 4 فی صد یعنی 90000 سے زیادہ افراد شہید، لاپتہ یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں طویل مدتی معذوری کے شکار افراد بھی شامل ہیں۔

غزہ میں قابض فوج کی جارحیت سے 22 ہزار 438 شہید اور 57 ہزارزخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 125 شہید اور 318 زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی پر 3 ایٹم بموں سےزیادہ بارود گرا گیا: سرکاری میڈیا

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر 45000 سے زیادہ میزائلوں اور بموں سے بمباری کی، جن کا وزن 65000 ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد تھا "جو 3 ایٹمی بموں کے وزن اور طاقت سے زیادہ ہے۔"