شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ میں شہداء کی تعداد 22800 سےتجاوز کرگئی، 8000 افراد لاپتہ

پیر 8-جنوری-2024

 

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے کل اتوار کو اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلیحملوں میں شہید والوں کی تعداد 22835 ہو گئی ہے اور 58416 زخمی ہیں۔

 

وزارت صحت نے ایکمختصر بیان میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف”قتلعام” کا ارتکاب کیا، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد شہید اور 250زخمی ہوئے۔

 

اس سے قبل آج غزہمیں شہری دفاع نے کہا تھا کہ 7 اکتوبر سے پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں8000 سے زائد لاپتہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہگذشتہ سات اکتوبرسے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 22600 سے زیادہاموات اور 57000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک سول ڈیفنس کے عملے کے 43 ارکان شہید اور180 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس کے 18مراکز میں سے دس مراکز کو تباہ کر دیا گیا اور اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر پٹی میںپورے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔

 

شہری دفاع کےترجمان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے میں سول ڈیفنس کے 5 ارکان کوگرفتار کیا گیا اور ان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

انہوں نے عالمیبرادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ "غزہ کیپٹی پر مسلط کی جانے والی خونریز جنگ کو روکنے کے لیے فوری اورموثر کارروائی کریںاور شہری دفاع کے باقی ماندہ عملے کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کریں”۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ سول ڈیفنس کو ایندھن کی کوئی مقدار نہیں ملی، "جس کی وجہ سے ہماری 70 فیصدسے زیادہ آپریشنل صلاحیتیں متاثر ہوئی ہیں۔

 

خیال رہے کہ غزہکی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے سات اکتوبر کو شروع کی گئی جنگ آج چوتھے مہینے میںداخل ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی