پنج شنبه 01/می/2025

جنگی جرائم

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 99واں دن، قتل عام کے تازہ واقعات

آج ہفتے کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 99دن ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

غزہ:جارحیت کے نتیجے میں 23 ہزار 708 شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی

​غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج ​نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 13 قتل عام کیے، جن میں سے 151 شہید اور 248 زخمی ہوئے۔​

غزہ پر جارحیت کے 98 روز، قتل عام اور نسل کشی کے نئے اسرائیلی جرائم

​آج جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 97 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔​

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 380 مساجد کوشہید کیا گیا

​غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے تین ماہ سے زائد عرصہ قبل اس کے خلاف اپنی جارحیت کے آغاز سے اب تک ​380 مساجد اور 3 گرجا گھروں کو تباہ کیا ہے۔​

قابض فوج غزہ میں نسل کشی اور اپنے جرائم چھپانے کی مرتکب

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کل جمعرات کو تصدیق کی کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی اور نسلی تطہیر کے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ قابض فوج شہداء کی لاشیں چرا کر انہیں انہیں اپنے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے مسخ شدہ اور نامعلوم لاشیں قرار دے کر اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی نسل کشی کے مقدمے کی سماعت

​عالمی عدالت انصاف قابض اسرائیل ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے مقدمے پر آج سے سماعت شروع کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر درخواست کا خیرمقدم کیا ہے۔​

غزہ پر اسرائیلی جارحیت 97 روز میں جاری، مزید کئی فلسطینی شہید

آج جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 97 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم: 2023 فلسطینی بچوں کی نسل کشی کا سال ہے

ایک فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ گذشتہ سال فلسطینی بچوں کے خلاف نسل کشی کا سال تھا، اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں کم از کم 8000 اور یروشلم سمیت مغربی کنارے میں 81 بچوں کو شہید کیا۔

غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 23 ہزار سے زائد شہید اور58 ہزار زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج ​نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 17 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 249 شہید اور 510 زخمی ہوئے۔

پوپ فرانسس کی غزہ میں ہسپتالوں اور مذہبی مقامات پر حملوں کی شدید مذمت

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سفارت کاروں سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا ہے کہ ' لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ پوپ کے اس خطاب کو ' سٹیٹ آف ورلڈ ' کانام بھی دیا جاتا ہے۔