دیرالبلاح میں اسرائیلی حملوں سے ایک ملین افراد کی زندگیاں خطرے میں
بدھ-21-اگست-2024
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح اور پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مغرب میں واقع مواصی اور القرارہ میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غیر قانونی انخلاء کے احکامات کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اس جبری انخلا کا مطلب مزید زبردستی نقل مکانی مسلط کرنا اور اس علاقے میں فوجی آپریشن کے دائرہ کار کو محدود کرنا ہے جس میں تقریباً ایک ملین مقیم ہیں۔