ایردوان کا بحیرہ اسود میں تیل گیس کے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا دعویٰ
اتوار-23-اگست-2020
ترکی نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ تُرک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں جوکہ ترک تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدید ترکی کی 100ویں سالگرہ پر 2023تک ان ذخائر سے صارفین کوگیس ملنا شروع ہو جائے گی۔