شنبه 16/نوامبر/2024

ترکی

ترکی: میخوں کے بغیر مساجد سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ترکی کی مساجد کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ملک اسلامی تاریخ و ثقافت اور فن تعمیر کا مرکز رہا ہے۔ ترکی کے مختلف شہروں میں صدیوں پرانی مساجد آج بھی مسلمانوں کے فن تعمیر کو داد تحسین پیش کرتی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بعض مساجد ایسی بھی ہیں جنہیں لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے مگر ان کی تیاری میں لوہے کی ایک میخ بھی استعمال نہیں کی گئی ہے۔

غزہ: ترکی کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان غریب شہریوں میں تقسیم

ترکی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے غریب اور محصورشہریوں کے لیے ارسال کردہ امدادی سامان کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ گذشتہ روز فلسطینی وزارت برائے بہبود آبادی کی جانب سے ترکی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کے پیکٹ غریب شہریوں میں تقسیم کیے۔

ترک پارلیمنٹ نےاسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی منظوری دے دی

ترکی کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی سے متعلق جون میں طے شدہ مصالحتی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

ترک سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کا تعاقب جاری رکھیں گے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے دہشت گرد ہیں اورانہیں کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ترکی میں امن و امان تباہ کرنے کی سازش میں فتح اللہ گولن کی جماعت اور کردستان لیبر پارٹی ملوث ہیں۔ ان کے خلاف جاری آپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

فلسطینیوں کی امداد ایک منٹ کے لیے بھی نہیں روکیں گے:ترکی

ترکی نے فلسطینی قوم کے لیے جاری امداد میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انقرہ حکومت فلسطینیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔

‘بغاوت کی سازش نے ترک قوم کے فلسطینیوں کی حمایت کو اور پختہ کر دیا’

فلسطین میں عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی میں وسط جولائی کو آنے والی ناکام فوجی بغاوت کے نتیجے میں ترک قوم کے فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کے عزم میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ترکی کا مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور مدد جاری رکھنے کا عزم

ترکی نے باور کرایا ہے کہ حکومت اور ترک قوم مظلوم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی حمایت اور مسائل کا شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھے گی۔

ترک اپوزیشن کا صدر ایردوان کے خلاف دائر مقدمات واپس لینے کا اعلان

ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ’پیپلز ری پبلیکن‘ نے صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف عدالتوں میں دائر مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

بغاوت کی رات اظہار یکجہتی کے لیے پہلا فون امیر قطر نے کیا:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ پندرہ اور سولہ جولائی کی درمیانی شب جب فوج کے ایک ٹولے نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی تو اس وقت اظہار یکجہتی کے لیے پہلا فون امیرقطر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی جانب سے آیا تھا۔

فوجی بغاوت کی سازش، نابلس کے شہریوں کا ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی

فلسطینی شہریوں کی جانب سے ترکی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹںے کی سازش کے خلاف ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں مقامی تاجر برادری، اساتذہ اور سماجی شعبوں سےوابستہ شخصیات نے ترک تنظیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تنظیم کے مرکز کا دورہ کیا۔