جمعه 15/نوامبر/2024

بے گھر

غزہ پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 459 فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر حالیہ صہیونی جارحیت نے 2515 افراد پر مشتمل 459 فلسطینی خاندانوں کو پناہ سے محروم کر دیا جن میں 1180 بچے، 688 خواتین، 97 بزرگ افراد کے علاوہ 3 معذور افراد بھی شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی خاندان بے گھرکردیا

اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع خلہ طحہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر سے زبردستی بے دخل کر دیا

قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے گاوں میں دو بہنوں کو بے گھر کر دیا

قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں یطا قصبے کے مشرق میں بیرین گاوں میں دوبہنوں کے ملکیتی گھر کو ضبط کرنے کے بعد انہیں بے گھر کر دیا۔

’العراقیب کے فلسطینی باشندے 147 ویں بار اپنے گھروں سے محروم

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 147 ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 147 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

مشقوں کی آڑ میں قابض فوج نے 21 فلسطینی خاندان بے گھر کر دیے

قابض صہیونی فوج نے وادی اردن میں جنگی مشقوں کی آڑ میں وہاں پر بسنے والے 21 فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مشقوں کے باعث پانچ فلسطینی خاندان بے گھر

قابض صہیونی فوج نے وادی اردن کے علاقے خربت خمسہ الفوکا میں موجود پانچ فلسطینی خاندانوں کو فوجی مشقوں کے بہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی خاندان بے گھر کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں انتقامی پالیسی کے تحت ایک اور فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کرکے کئی بچوں اور خواتین کو مکان کی چھت سے محروم کر دیا۔