جمعه 15/نوامبر/2024

بے دخلی

تین ماہ کے دوران مسافر یطا کے علاقے سے 84 فلسطینیوں کی بے دخلی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے تنسیق انسانی امور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام جولائی 2023 سے مسافر یطا کے علاقے سے 84 افراد اور 44 بچوں پر مشتمل 13 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر چکے ہیں۔

القدس:دو لاکھ فلسطینیوں کونکالنے،تین لاکھ یہودیوں کو بسانے کا منصوبہ

فاشسٹ قابض صہیونی ریاست کی انتہا پسند حکومت پالیسیوں اور منصوبوں کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی موجودگی کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں مسماری، نقل مکانی، پابندیاں اور تعمیراتی پابندیاں شامل ہیں۔

جزیرہ النقب سے اجتماعی بے دخلی کے خلاف مقامی عمائدین کا جرگہ

جزیرہ نما النقب کے علاقے راس الحربہ سے مقامی فلسطینی عرب آبادی کو اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے اجتماعی بے دخلی کے خطرے کے خلاف مقامی عمائدین ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔

قابض اسرائیل نے چھ ماہ میں 877 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا

اسرائیلی قابض حکام نے رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران مسجد اقصیٰ، پرانے شہر اور یروشلم شہر سے تقریباً 877 فلسطینیوں کو شہر بدر کیا۔

خان الاحمرسے فلسطینی بے دخلی پرغورکےلیےیکم مئی کی تاریخ مقرر

کل منگل کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع خان الاحمر گاؤں سے بے دخلی اورفلسطینی آبادی کو بے گھر کرنے کے معاملے پر غور کے لیے آئندہ یکم مئی کی سماعت کا ​فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے اپنا جواب جمع کرانےکا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت کی القدس میں خاندان کو بے گھرکرنے کی حمایت

اسرائیلی ریاست کی نام نہاد سپریم کورٹ نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں واقع بطن الھوا کے پڑوس میں واقع شحادہ خاندان کو بے گھر کرنے کے فیصلے کو منجمد کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد کسی بھی وقت ان کے خاندان کو بے گھرکیا جا سکتا ہے۔

القدس کے بیٹےصلاح الحموری کی شہر بدری اسرائیل کا ریاستی جرم

اسرائیلی سیاسی، عسکری اور سکیورٹی فیصلے کے تحت جس کی نگرانی قابض حکومت میں وزیر داخلہ آئیلٹ شیکڈ کرتی ہیں القدس کے وکیل صلاح الحموری اس شہر سے بہت دور فرانس میں رہیں گے، حالانکہ وہ القدس کے بیٹے ہیں اور اسی شہر میں وہ پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔

بیت المقدس سے فلسطینیوں کی اجتماعی بے دخلی کےخطرے کی وارننگ

بیت المقدس اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیےقائم اسلامی مسیحی تنظیم نے شہرمیں القدس کے خلاف خاص طور پر قیدیوں کو جلاوطن کرنے کی پالیسی کو استعمال کرنے کی اسرائیلی خطرے سے خبردار کیا ہے۔

بیت المقدس کے دو شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عاید

بدھ کے روز قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں کی تین ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔

اسرائیل نےبیت المقدس کے چار فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے جمعرات کی شام القدس کے شہریوں روحی کلغاصی اور جہاد قس کو مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔