سه شنبه 18/مارس/2025

اسرائیل نےبیت المقدس کے چار فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

ہفتہ 30-جولائی-2022

بیت المقدس کے ذرائعنے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے جمعرات کی شام القدس کے شہریوں روحی کلغاصی اور جہاد قس کو مسجداقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ قابض حکام نے القدس کے نوجوان منتصر ابو ناب کو طلب کیا اور اسے مسجد اقصیٰ سے ایکہفتے کے لیے بے دخل کیے جانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

اس تناظر میں قابضحکام نے القدس کے پیرامیڈک مصطفیٰ ابو میالہ کو اس شرط پر رہا کیا کہ اسے سلوان قصبےکے بطن الھوا محلے میں رجبی خاندان کے گھر سے نکال دیا جائے اور وہ اس علاقے میں آبادکاروں کے قریب نہ آئے اور پانچ دن تک قبلہ اول سے دور رہے۔

القدس گورنری کےاعداد و شمار کے مطابق قابض افواج نے الاقصیٰ اور القدس سے بے دخلی کی پالیسی کو مزیدتیز کردیا ہے۔  ایک رپورٹ کے مطابق رواںسال میں اب تک اسرائیل نے 711 فلسطینیوں کو قبلہ اولسے بے دخل کیا۔سال ء میں القدس کے کل 365 فلسطینیوںکومسجد اقصیٰ سے دور کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی