چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایمنسٹی انٹرنیشنل

فلسطینیوں کے خلاف ٹارچر اور جنسی تشدد جنگی جرائم ہیں: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر اسرائیلی زندانوں میں قید کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد اور ان کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیل کو عالمی قوانین کی پامالی سے روکا جائے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے "فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ایک تاریخی فتح" ہے۔ عالمی انسانی حقوق گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض ریاست کو "بین الاقوامی قوانین کو مزید روندنے" کی اجازت نہ دی جائے۔

ایمنسٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اورپیشہ وارانہ اصولوں کا مذاق ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےانسانی حقوق کی عالمی تنظیم’ہیومن رائٹس واچ‘ سے اپنی تازہ ترین رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں حماس پر جنگی جرائم کا بھونڈا الزام عاید کیا گیا ہے۔ حماس نے اس رپورٹ کے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ غیرپیشہ ورانہ اور ناقابل اعتباررپورٹ ہے۔ یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں صریحاً قابض ریاست کی حمایت میں متعصب برتا گیا ہے‘‘۔

غزہ میں انخلاء کے احکامات غیر قانونی نقل مکانی کے جرم کے مترادف ہیں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے رہائشیوں کے بار بار انخلاء کے احکامات غیر قانونی نقل مکانی کے مترادف ہیں۔ واپسی کی کسی ضمانت کی عدم موجودگی اور محفوظ رہائش کی عدم موجودگی میں انخلاء کے احکامات جنگی جرم ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے زخمی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حکام سے فلسطینی سرجن ڈاکٹر خالد السرسمیت تمام زخمی قیدیوں کی فوری رہائی اور ان تک انسانی حقوق کےکارکنوں کی رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ پراسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے اعلان کیا ہے کہ "رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی فوج کا اندھا دھند حملہ جنگی جرم ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں"۔

کئی دہائیوں سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کل 30 مارچ بہ روز ہفتہ فلسطین کے’یوم الارض‘ کے حوالے سے باری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دن اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے۔

ایمنسٹی نے غزہ پر جارحیت کے خاتمےکے لیے دس لاکھ دستخط جمع کرلیے

دنیا بھرمیں ایک ملین سے زائد افراد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جہاں اسرائیلی جنگی مشین نے 11000 سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔

اسرائیل فلسطینی قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تشدد اور تذلیل کرنے والے اسرائیلی سلوک کے خوفناک واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے، من مانی گرفتاریوں کی رفتار میں اضافے اور تل ابیب کی انتظامی حراست میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش غزہ میں جرائم چھپانے کا اسرائیلی حربہ:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کرنے کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اور مظالم ہوسکتے ہیں۔