جمعه 15/نوامبر/2024

ایران و اسرائیل

اسرائیل کی ایران میں ننگی جارحیت، تہران کی دفاعی کارروائی

اسرائیلی غاصب ریاست نے ایران کے اندر ایک میزائل حملہ کیا ہے دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع کےنظام نے صہیونی ریاست کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

ایران کے حملے میں اسرائیل کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ رات درجنوں ایرانی میزائلوں اور ڈرونوں کو روکنے پر اس کی لاگت 5 بلین شیکل (1.35 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی۔

ایران کا جوابی حملہ اسرائیلی جرائم کا فطری رد عمل ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی ایک فطری حق ہے اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور وہاں پاسداران انقلاب کے متعدد رہنماؤں کو قتل کرنے کے جرم کا فطری رد عمل ہے۔

اسرائیل کا اپنے فوجی اڈے پر ایرانی حملے سے تباہی کا اعتراف

اتوار کے روز اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی اہداف کے خلاف صیہونی ریاست کے سابقہ جرائم کے جواب میں جاری ایرانی حملے میں ان کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایران نےخلیج عمان میں امریکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات کو بحیرہ عرب کی خلیج عمان میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران نے عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان میں امریکی خام تیل کے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔​

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے14 جاسوس گرفتار کرلیے

ایرانی حکام نے کل سوموار کو کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل سے منسلک ایک سیل کے 14 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں قتل و غارت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اسرائیل نےایران کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر نے منگل کے روز ایران کے خلاف 'کارروائی' کا امکان ظاہرکیا ہے مگر ایران کی نئی زیرزمین جوہری تنصیب کی کھدائی سے پیدا ہونے والے کسی بھی فوری خطرے کو خارج از امکان قراردیا ہے۔

ایران: جوہری میدان میں ہمارے پاس بہت بڑی اور منفرد ٹیکنالوجی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آج سائنسی ایلیٹ کے ایمان اور عزم کی بدولت اس کے پاس جوہری میدان میں بہت بڑی اور منفرد ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔

اصفہان میں ایرانی تنصیب پرحملے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے:امریکی حکام

کل اتوار کو امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ویب سائٹ پر امریکی حکام کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ایران کے وسطی شہر اصفہان ​میں ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔

نئے سال کے دوران اسرائیل کو کیا نئے چیلنجزدرپیش ہوں گے؟

اسرائیل کی ایک سرکاری سکیورٹی رپورٹ میں عبرانی ریاست کو آنے والے سال 2023 کے دوران سب سے نمایاں چیلنجز کا انکشاف کیا گیا ہے، جن میں سب سے اہم فلسطینی محاذ، ایران اور عالمی استحکام کی صورتحال جیسے چیلنجز ہیں۔